2025
ارنگ ایسا برانڈ ہے جو اردو زبان کو زندہ رکھنے، اُس کی خوبصورتی کو منانے اوراسے نئے انداز میں پیش کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔ ہم اپنے ہاتھ سے بنےفن پارے،زیورات، مٹی کے برتن، گھریلو سجاوٹ کی اشیاء کے ذریعے اردو کی خوبصورتی کو آپ تک پہنچاتے ہیں۔ یہ برانڈ صرف چیزیں بیچنے کے لیے نہیں، بلکہ اُردو کو عام کرنے کے لیے ہے۔ اس میں اُردو کے حروف کو نستعلیق خط میں مختلف رنگوں کے ساتھ لپیٹ کر پیش کیا گیا ہے۔ اُرنگ اردو کو ایک فخر، ایک پہچان، اور ایک خوبصورتی کے طور پر سب کے سامنے لاتا ہے۔ میں یہ چاہتی ہوں کہ نستعلیق صرف کتابوں یا دکانوں کے سائن بورڈز تک محدود نہ رہے بلکہ ہماری روزمرہ کی زندگی میں شامل ہو۔ ہم اسے سجائیں، پہنیں اورجئیں۔