سی۔آئی۔آئی۔ٹی کی تاریخ اور تاریخی تناظر

تاریخی تناظر

کمیشن آن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فارسٹینیل ڈویلپمنٹ ان دی ساتھ یا جنوب میں پائیدار ترقی کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کا کمیشن“ کامسیٹس (COMSATS) ایک بین الاقوامی تنظیم ہے۔ اس کا مقصد سائنس او رٹیکنالوجی کے مفید اطلاق سے ترقی پذیر اور ترقی یافتہ دنیا کے بڑھتے ہوئے فاصلے کو کم کرنا ہے۔ نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر عبدالسلام خورشید کے زیر قیادت کامسیٹس کی تشکیل کی تجویز ”تھرڈ ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز(ٹی۔ ڈبلیو۔ اے ۔ایس) نے پیش کی ۔

کامسیٹس کے سنگ بنیاد کا اجلاس 4اور 5اکتوبر 1994کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں چھتیس ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاءمیں ہاسئیس وزرائ، اسلام آباد کے سفارتی حلقے کے ارکان اور یونیسکو، یو این آئی ڈی او، یواین ای پی اور ورلڈ بینک جیسی بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے شکرت کی۔ اجلاس نے یہ فیصلہ کیا کہ کمیشن کے ہیڈکواٹر/سیکٹریٹریٹ مستقلاً اسلام آباد میں ہونگے اور پاکستان میں مملکت کا سربراہ فورم کے پہلے چیئر پرسن کے عہدہ پر فائز ہوگا۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ میزبان حکومت یعنی پاکستان سیکریٹریٹ کے عملی اور انتظامی اخراجات فراہم کرے گی، جبکہ کمیشن کے ترقیاتی پروگراموں کے لیے ٹیکنیکل اسسٹنس فنڈ سے سرمایہ اور اعانت فراہم کی جائے گی۔ اس فنڈ کا قیام رکن ممالک سے حاصل کردہ چندے رکن ممالک کو فراہم کی گئی خدمات کی آمدن، بین الاقوامی ایجنسیوں کی جانب سے وصول کردہ امداد اور اگر زیر معاہدہ لیے گئے ہوں،پراجیکٹ فنڈز کے ذرریعے کیا جائے گا۔

سی آئی آئی ٹی کا قیام جنوب میں پائیدار ترقی کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کے کمیشن، کامسیٹس (COMSATS)کے ایک منصوبے کے طور پر عمل میں آیا جو ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے تین براعظموں کے 21رکن ممالک پر مشتمل ایک بین الحکومتی تنظیم ہے جس میں بنگلہ دیش، چین، کولمبیا، مصر، گھانا، ایران، جمیکا، اردن، قازقستان، کوریا (ڈی پی آر کے) نائیجیریا، پاکستان، فلپائن، سینیگال، سری لنکا، سوڈان، شام، تنزانیہ، توسینیا، یوگینڈااور زمبابوے شامل ہیں۔ فی الوقت سی آئی آئی ٹی کو ڈگری عطا کرنے کا اختیار رکھنے والے، اعلیٰ تعلیم کے سرکاری شعبہ کے ایک ادارے کا درجہ حاصل ہے۔

قیام/چارٹر

1998/اگست 2000

نصب العین

سی آئی آئی ٹی کے نصب العین میں ملک کے چوٹی کے تحقیقی اداروں میں سے ایک بننا اور اعلیٰ تعلیم مہیا کرنے والے بہترین اداروں میں سے ایک ہونا، دونوں شامل ہیں۔ اس کا مطمع نظر کامسیٹس(COMSATS)یونیورسٹی کے نام سے ایک یونیورسٹی کی تشکیل ہے جس کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ قانونی دستاویزات کے حوالے کارروائی جاری ہے۔

مشن

ادارے کا مشن سہ جہتی ہے؛

(i) تحقیق اور دریافت

علم کا اجراءاور محافظت، جاننے کے عمل کی طرف رغبت کے ذریعے سمجھ بوجھ اور تخلیقی عمل اور ایسے وظائف کا فروغ جن سے طلباءسکالرز، ملک کے طول و عرض پر رہنے والے لوگ، امت مسلمہ اور عمومی طور پر پوری دنیا استفادہ حاصل کرسکے۔

(ii) تدریس اور تعلیم

اپنے علم، ادراک اور تخلیقی صلاحیتوں کو، وسیع پیمانے پر محیط تعلیمی پروگراموں کے ذریعے طلباءاور اساتذہ کی ایک متفرق کمیونٹی تک پہنچانا اور گریجویٹ، پیشہ ور اور انڈر گریجویٹ طالب علموں کے ساتھ ساتھ ایسے طلباءتیار کرنا جو ڈگری کے متلاشی نہیں لیکن مسابقت اور ثقافتی تنوع کے ماحول میں ایک سرگرم کردار ادا کرنے کے لیے تمام عمر سیکھنے اور تعلیم کے عمل کو جاری رکھنے میں دلچسپی رکھتے ہوں۔

(iii) تنظیموں اور افراد کو بدلتے ہوئے ماحول میں ردِ عمل دینے میں مدد فراہم کرکے، اور ادارے میں تخلیق کردہ اور محفوظ کردہ علم اور وسائل تک تمام شہریوں کو رسائی دیتے ہوئے، ادارے اور معاشرہ کے مابین، ذہنی، سماجی اور تکنیکی مسائل پر عالمانہ مہارت کے اطلاق کے ذریعے علم کا اطلاق، ترسریل اور تبادلہ۔ ادارے کی یہ کوشش ہے کہ وہ اپنے تمام کیمپس کے وسائل کو ایک یکجا صورت میں استعمال کرتے ہوئے، ایک جدید ورک فورس کی تعلیم، تحقیق اور ترقی، صنعتی ٹیکنالوجی ، کاروباری حلقے، حکومت اور مختلف کمیونٹی گروپس کے ساتھ شراکت کے ذریعے مملکت کے لیے اپنی خدمات کو ایک ٹھوس شکل دے ۔

کیمپس 08(تمام کیمپس آئی ایس او 9001: 2008تصدیق شدہ ہیں)
فیکلٹیز 06
تعلیمی شعبہ جات 18
تحقیقی مراکز 10
کل تعداد کتب (کتب خانہ) 145,649
فیکلٹی 2,908بشمول 945پی ایچ ڈی فیکلٹی
امتیاز 1,003پی ایچ ڈی فیکلٹی اور تعلیمی منتظم
طلباء 37,570بمطابق موسم بہار 2015
طالب علموں کی کل تعداد: 37,570
طالبات 23فیصد
طلباء 77فیصد
طالب علموں کی کل تعداد: 37,570
گریجویٹ/پوسٹ گریجویٹ 7,864
انڈر گریجویٹ 29,706
تعلیمی پروگرام
انڈرگریجویٹ پروگرام 39
گریجویٹ پروگرام 57
ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام 01
کل تعداد 97

گریجویٹ

31,156بشمول 110پی ڈی (خزا ں2014تک)

بین الاقوامی روابط

  • افریقہ/یورپ وسطیٰ
  • امریکہ (یو ایس اے/کینیڈا)
  • آسٹریلیا/نیوزی لینڈ

ہماری بارے ميں

CIIT تین براعظموں میں 21 رکن ممالک کے ساتھ ایک بین سرکاری تنظیم ہے جو جنوب ( COMSATS ) ، میں پائیدار ترقی کے لئے سائنس اور ٹیکنالوجی پر کمیشن کے ایک پروجیکٹ کے طور پر ، 1998 ء میں قائم کیا گیا تھا...

مزید پڑھیں

کیمپس

ہم تک پہنچنے

پارک روڈ ، ترلایئ کلاں ، اسلام آباد 45550 ، پاکستان

ہم سے رابطہ کریں

ٹیلی فون: +92-51-9247000-9247002 اور 9049802
یواےاین : + 92-51-111-001-007

ہمیں فالو کریں

     

کیمپس کا نقشہ

© 2008 - 2015 کومستس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی
ITCenter اسلام آباد