ہماری انتظامیہ

  • ریکٹر

    ڈاکٹر سید محمد جنید زیدی، ایچ۔آئی، ایس۔آئی۔

    ریکٹر کا پیغام

    سی آئی آئی ٹی میں آپ کی دلچسپی کا شکریہ۔ میں بہت فخر سے یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ آپ ایک بین الاقوامی معیار کے ادارے سے منسلک ہونے والے ہیں جسے اپنی بلند پایہ تحقیق اور عالمانہ فیکلٹی کے باعث نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اعلیٰ تدریسی معیار کی نمائندہ شعبہ جات کی ایک وسیع تعداد کے ساتھ کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا لوہا منوانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

    سی آئی آئی ٹی میں تعلیم کا حصول بہترین کی جستجو کرنے والے طلباءکے لیے زندگی کو بدل کر رکھ دینے والا ایک تجربہ ہوگا۔ حقیقی دنیا کا ایسا علم فراہم کرنا جو مارکیٹ کے رجحانات اور مانگ کے موجودہ تقاضوں کے مطابق ہو، ہمارا طرہ امتیاز ہے اور طلباءکو بہترین خدمات فراہم کرنا ہمارا جنون۔

    2000ءمیں اپنے قیام کے بعد سے سی آئی آئی ٹی نت نئی جدتوں میں پیش پیش رہا ہے او راس نے پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کی تشکیل کے لیے ایک سرگرم کردار ادا کیا ہے۔ سی آئی آئی ٹی مہم جو مزاج کا حامل اعلیٰ تعلیم کا ایک سرکردہ ادارہ ہے جو علم اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی معیار کی ایسی پیشہ ورانہ تعلیم فراہم کرتا ہے جو پاکستانی نوجوانوں کی امنگوں اور ضروریات کے مطابق ہے۔ مجھے اس بات پر کامل یقین ہے کہ ذہین ترین طلبائ، اساتذہ، محققین اور سکالروں کے نزدیک، سی آئی آئی ٹی سب سے قابل ترجیح ادارہ ہے۔ ہمارا نصب العین ”بہترین کی تلاش میں“ تمام طلباءکے لیے ایک دعوتِ عام ہے کہ وہ اپنی ذات اور تمام دنیا کو اپنے علم کی روشنی سے منور کریں۔ ہمارے طلباءکی اس امر کے لیے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنی سماجی ذمہ داریوں او راپنی بقا اور جستجو کے حوالے سے ایک مسلسل تخلیقی سوچ رکھیں۔

    سی آئی آئی ٹی کے مختلف وسیع انڈرگریجویٹ، گریجویٹ اور تحقیقی ڈگری پروگراموں میں 35,000سے زائد کل وقتی طلباءزیرِ تعلیم ہیں۔ ادارے کے پاس 2,800سے زائد تعلیمی اور سرگرم تحقیقی سٹاف ہے۔ ہمارے بہت سے فیکلٹی ارکان بین الاقوامی شہرت کے ماہر تعلیم ہیں جو اپنے متعلقہ شعبوں میں انقلابی نوعیت کی تحقیق سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کی یہ مہارت ان کی تدریس سے عیاں ہے او رجس کے باعث اس ادارے کو معیاری تحقیق اور تدریس کے حوالے سے ایک با اعتماد اور اعلیٰ ترین مرکز کا مقام حاصل ہوا ہے۔ وہ اس ملک کے ذمہ دار شہریوں کی حیثیت سے طلباءکی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کے لیے ان کی مجموعی نشونما کے لیے مربوط کوششیں کرتے ہیں۔

    علم کی ترقی سے ہماری وابستگی اور تحقیق کے میدان میں نمایاں کامیابیاں ہماری ترقی کی بنیاد ہیں جس کی بنا پر سی آئی آئی ٹی میں داخلہ حاصل کرنے والے طلباءکی تعداد میں ہرسال تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے سبب یہ پاکستان کے سب سے بڑے اور تیزی سے پھلتے پھولتے تحقیق کی اساس رکھنے والے اداروں میں سے ایک بن چکا ہے۔ 2014کے حالیہ عرصہ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے سی آئی آئی ٹی کی کاوشوں کو سند عطا کرتے ہوئے اسے جنرل یونیورسٹیوں (وسیع پیمانے کی حامل) کے زمرے میں چوتھے نمبر پر فائز کیا ہے۔ یہ مرتبہ (دنیا کی سطح پر) کیو ایس (QS) کے طریقہ کار کے مطابق طے کردہ رتبے/رینکنگ کی بنیاد پر دیا گیا۔ سی آئی آئی ٹی نے 2012ءمیں کمپیوٹر سائنس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے زمرہ میں قابل رشک پہلی پوزیشن بھی حاصل کی۔ مزید برآں سی آئی آئی ٹی نے حال ہی میں 3کیو ایس سٹار (3 QS Star) کی مرغوب بین الاقوامی درجہ بندیاں بھی حاصل کی ہیں۔ او راسے ایشیا کی 250بہترین یونیورسٹیوں کی درجہ بندی میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

    ہم اپنے معیار کی بہتری کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں او راپنی کامیابیوں کو اپنے طلباءکی کلاس روم میں کارکردگی، اپنے گریجویٹ اور سابق طلباءکی اپنے میدان تخصیص میں کارکردگی، اپنے سابق طلباءاور ڈونر سے حاصل ہونے والی امداد او راپنے گریجویٹس کے بارے میں ان لوگوں کی زبان سے ادا ہونے والے تعریفی کلمات سے جانچتے ہیں، جہاں پر یہ ملازمت اختیار کرتے ہیں۔

    ہمارا مقصد دانشورانہ قابلیت، روحانی بالیدگی اور اخلاقی راست بازی کے حامل، جسمانی طو رپر صحت مند اور سماجی طور پر قابل قبول ایسے جدت پسند افراد اور رہنماؤں کی تشکیل ہے جو تعمیر و ترقی، انصاف، محبت، سچائی اور امن کے حامی ہوں۔ یہاں سی آئی آئی ٹی میں، طلباءکو ان صلاحیتوں سے مزین کیا جاتا ہے جن کے ساتھ وہ، مستقبل میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں درپیش ہونے والے چیلنجز کا اعتماد کے ساتھ سامنا کرسکیں۔

    اگر آپ سی آئی آئی میں حصول تعلیم کا انتخاب کریں تو آپ مستقبل پر دور تک نگاہ رکھنے والے بہترین اداروں میں سے ایک میں شمولیت اختیار کرنے والے ہوں گے جو ان لوگوں کی زندگیاں بدل ڈالتا ہے جن سے خوش قسمتی سے ہمارا رابطہ ہوتا ہے۔ تحقیق پر مبنیٰ اعلیٰ معیار کی تدریس کے لیے ہماری لگن اعلیٰ تعلیم کے حصول کے درست انتخاب کے لیے آپ کی معاون ثابت ہوگی اور ملازمت کے امکانات کو مزیدروشن کرے گی۔ ‏‌‏‏

    سی آئی آئی میں دلچسپی کے لیے میں ایک مرتبہ پھر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور اس بات کے لیے آپ کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ آپ ہماری ویب سائٹ کا مطالعہ کریں، داخلہ کے حصول سے متعلق ہمارے نمائندے سے بات چیت کریں، ہمارے کسی ایک کیمپس خود آکر دیکھیں یا ہماری فیکلٹی کے ارکان اور سابق طلباءسے گفتگو کے بعد ہمارے بارے میں مزید جانیں۔

    ریکٹر کا پروفائل

  • رجسٹرار

    رجسٹرار

    رجسٹرار انسی ٹیوٹ کے سیکریٹریٹ کا انتظامی سربراہ ہوتا ہے اور انسٹی ٹیوٹ کے مختلف اداروں کوجس میں بورڈ آف گورنرز، اکیڈمک کونسل، سلیکشن بورڈ، بورڈ آف فیکلیٹیز اور بورڈ آف سٹڈیز وغیرہ شامل ہیں، سیکرٹریٹ سپورٹ فراہم کرنے کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ مزیدبرآں ، رجسٹرار دفتر مشترکہ مہر او رانسٹی ٹیوٹ کے اکیڈمک ریکارڈ کا نگران ہوتا ہے۔آج کل ڈاکٹر اظہار حسین، تمغہ امتیاز ، مارچ 2012سے بطور رجسٹرار کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

    رجسٹرار دفتر اور رجسٹرار کے بارے میں مزید تفصیلات جانے کے لیے برائے مہربانی دیکھیے ۔http://ww3.comsats.edu.pk/ro

  • کنٹرولر امتحانات

    کنٹرولر امتحانات

    جناب محمد سہیل غنی کی اپنی ٹیم کی نظر میںموجودہ کنٹرولر امتحانات ہیں(سی او ای) سی او ای کا کردار، ایک پولیس مین کا نہیں بلکہ ایک ”سیکورٹی گارڈ“ کا ہے جواس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کوئی بھی ”ڈگری یا ٹرانسکرپٹ“ جو اس ادارے سے دی جاتی ے وہ بالکل حقیقت پر مبنی اصل ہوتی ہے اور اُس شخص کو دی جاتی ہے جو اس کے مقصد کی قانونی، شرط پر پورا اتراتا ہے۔ سی او ای دفتر کی مزید تفصیلات کے لیے برائے مہربانی دیکھیے .

    https://www.comsats.edu.pk/Offices/ControllerofExam.aspx

  • خزانہ دار

    خزانہ دار

    جناب محمد اعظم، ایڈیشنل خزانہ دار، آج کل خزانہ دار کے دفتر کا عہدہ رکھتے ہیں۔ خزانہ دار کے دفتر کے بنیادی میں ریسورس جنریشن، اندرونی معاشی کنٹرول، آڈٹ اور فنانشل رپورٹنگ شامل ہیں۔

    خزانہ دار کے دفتر کی مزید تفصیلات کے لیے برائے مہربانی ملاحظہ کریں

    https://www.comsats.edu.pk/Offices/TreasurerOffice.aspx

  • ڈائریکٹر پلاننگ، ڈویلپمنٹ او رایچ آر ڈی (پی، ڈی او رایچ آر ڈی)

    ڈائریکٹر پلاننگ، ڈویلپمنٹ او رایچ آر ڈی (پی، ڈی او رایچ آر ڈی)

    جناب طاہر نعیم موجودہ ڈائریکٹر پی، ڈی او رایچ آر ڈی ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ برائے پلاننگ ، ڈویلپمنٹ اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کوکیمپنر کے مابین رابطے، اُن کی ترقیاتی ضروریات وضع کرنا،ترجیہات متعین کرنا اور موجودہ تعلیمی اور تحقیقی پروگراموں کو مضبوط او رنئے پروگراموں کے لیے ملک او رملک سے باہر دیگر آرگنائزیشنز سے رابطہ کرنا، اور ان سے متعلق فیڈنگ کے لیے مواقع تلاش کرنا اور حکامِ بالا کی جانب سے وقتاً فوقتاً تفویض کیے جانے والے کام کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

    ڈائریکٹوریٹ برائے پی ڈی اور ایچ آر ڈی کی مزید تفصیلات کے لیے برائے مہربانی وزٹ کیجیے۔ https://www.comsats.edu.pk/Offices/Directorate_PnD.aspx

  • کیمپس ڈائریکٹر

    کیمپس ڈائریکٹر

    فی الوقت ، سی آئی آئی ٹی کے آٹھ مکمل فعال کیمپس ہیں جن کا انتظام کیمپس ڈائریکٹرز کی باصلاحیت ٹیم چلاتی ہے ڈائریکٹرر کے عہدے پر فائز افراد کی فہرست درج ذیل ہے۔

    پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس ،
    ڈائریکٹر، سی آئی آئی ٹی، لاہور
    ای میل : director@ciitlahore.edu.pk
    پروفیسر ڈاکٹر خان گل جدون،
    ڈائریکٹر، سی آئی آئی ٹی، ایبٹ آباد
    ای میل: kgjadoon@ciit.net.pk
    ڈاکٹر ایم عبدالرحمان خان ،
    ڈائریکٹر، سی آئی آئی اٹک
    ای میل: dir-attock@comsats.edu.pk
    پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید،
    ڈائریکٹر سی آئی آئی ٹی ساہیوال
    ای میل: director@ciitsahiwal.edu.pk
    پروفیسر ڈاکٹر طیب اکرم،
    ڈائریکٹر سی آئی آئی ٹی واہ
    ای میل: dirwah@comsats.edu.pk
    ڈاکٹر خیر الزماں،
    ڈائریکٹر وہاڑی کیمپس
    ای میل: director@ciitvehari.edu.pk
    ڈاکٹر بلال ذکائ
    انٹرم ڈائریکٹر ، سی آئی آئی ورچوئل کیمپس
    ای میل: bilal@vcomsats.edu.pk

ہماری بارے ميں

CIIT تین براعظموں میں 21 رکن ممالک کے ساتھ ایک بین سرکاری تنظیم ہے جو جنوب ( COMSATS ) ، میں پائیدار ترقی کے لئے سائنس اور ٹیکنالوجی پر کمیشن کے ایک پروجیکٹ کے طور پر ، 1998 ء میں قائم کیا گیا تھا...

مزید پڑھیں

کیمپس

ہم تک پہنچنے

پارک روڈ ، ترلایئ کلاں ، اسلام آباد 45550 ، پاکستان

ہم سے رابطہ کریں

ٹیلی فون: +92-51-9247000-9247002 اور 9049802
یواےاین : + 92-51-111-001-007

ہمیں فالو کریں

     

کیمپس کا نقشہ

© 2008 - 2015 کومستس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی
ITCenter اسلام آباد